لاہور (شوبز نیوز)پاکستان کی مایہ ناز سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے سر کو مسلسل ڈھانپے رکھنے کی وجہ بتادی۔سابقہ اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ دوران انٹرویو اپنے کینسر اور سر ڈھکنے کی وجہ پر بات کررہی ہیں۔اریج فاطمہ نے بتایا مجھ سے بہت لوگ سوال کرتے ہیں کہ میں نے سر ڈھکنا کیوں شروع کیا، دراصل مجھ میں جب کینسر کی تشخیص ہوئی تو ایک ڈر تھا کہ میرے بال جھڑ جائیں گے، مجھے اپنے بالوں پر بہت ناز تھا اور ان ہی کی فکر مجھے سب سے زیادہ تھی، یہ ایک عورت کا اعتماد ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہتی تھی کہ جب میں گنجی ہوجاں گی تو حجاب شروع کردوں گی، حالانکہ اللہ تعالی نے میرے بال نہیں گرائے، یہ چیز کہیں نہ کہیں میرے پچھتاوے کا باعث بنی کہ جب گنجی ہوجائوں گی، کیا تب ہی حجاب کروں گی؟سابقہ اداکارہ نے مزید کہا ‘میں نے مردوں کو غسل دینا شروع کیا تھا، وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا مجھے لگنے لگا کہ اب کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔




