سابق فٹبال سٹار کتے کے حملے سے شدید زخمی

لندن (سپورٹس نیوز) سابق پریمیئر لیگ اسٹار اور تجزیہ کار جیرمین پیننٹ کتے کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے، جہاں انہیں ٹانگ پر 50 سے زائد ٹانکے لگوانے پڑے،سابق آرسنل اور لیورپول اسٹار کی جان ان کے اپنے پالتو کتے کنگ نے بچائی۔ 43سالہ جیرمین پیننٹ اپنے امریکن اکیٹا نسل کے کتے کنگ کو سیر کروا رہے تھے کہ اس دوران ایک جرمن شیفرڈ کتے نے ان کے پالتو کتے پر حملہ کردیا، کنگ کو بچانے کی کوشش میں جیرمین خود بھی حملے کی زد میں آگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیرمین پیننٹ نے بتایا کہ واقعہ انتہائی خوفناک تھا۔ دوسرے کتے نے پہلے کنگ پر حملہ کیا، جس پر وہ اپنے کتے کو بچانے کے لیے آگے بڑھے لیکن اگلے ہی لمحے کتا ان پر حملہ آور ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں