کراچی (بیوروچیف) ملک کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کیٹی بندر کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر4.5ریکارڈ کی گئی،گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔محکمہ موسمیات کیمطابق زلزلے کا مرکزکیٹی بندر سے 156 کلومیٹرجنوب مغرب میں سمندرمیں تھا،زلزلہ آج صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا،زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔




