سارو گنگولی ایک بار پھر سی اے بی کے بلا مقابلہ صدر منتخب

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی ایک بار پھر سی اے بی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ 2008 میں 53سالہ سارو گنگولی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا، سابق کرکٹر ایک بار پھر کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال (سی اے بی) کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔سارو گنگولی کو سی اے بی کے 94 ویں سالانہ اجلاس میں بلا مقابلہ منتخب کیا گیا، سابق کرکٹر ریاستی بورڈ میں 6 سال کے وقفے کے بعد واپس آئے ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر گنگولی اس سے قبل 2015 تا 2019 سی اے بی کے صدر رہ چکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے 3 سال بی سی سی آئی کے صدر کے فرائض انجام دیئے۔سابق بھارتی کپتان اپنے بڑے بھائی سنہا شیش گنگولی کی جگہ سی اے بی کے صدر منتخب ہوئے ہیں، جو گزشتہ 6 سال سے یہ ذمے داری نبھارہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں