فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا طیب خاں، صدر حاجی سردار محمد، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید ، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نائب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹر ی نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مار شل سید عاصم منیرکی موثرقیادت کے ذر یعے ہی ممکن ہو سکے،پوری دنیا پاکستان کی شاندار خارجہ پالیسی کو خراج تحسین پیش کر ر ہی ہے جو پاکستانی عوامی کیلئے باعث عزت اور فخر کی بات ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہترین سفارتکاری نے مشرق وسطی کو بڑے بحران سے بچا لیا ہے۔




