سانحہ جڑانوالہ کے مسیحی 2سال گزرنے کے باوجود انصاف کے طلبگار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سانحہ جڑانوالہ 2023، مسیحوں کے ساتھ ظلم اور بربریت کی گئی لیکن 2سال 3 ماہ گزرنے کے باوجود مسیحی انصا ف کیلئے طلب گار رہے۔ گزشتہ 3 ماہ سے جڑانوالہ کے مسیحی انصاف کے حصول کیلئے احتجاجی دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔ صوبائی و وفاقی حکومت سمیت اقلیتی ممبران پارلیمنٹ اور وزارت اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب کی عدم دلچسپی ناقابل برداشت ہے۔ اسی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے اور آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مینارٹی رائٹس موومنٹ پاکستان’رواداری تحریک پاکستان اور متاثرین کمیٹی جڑانوالہ نے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ لالہ روبن ڈئینیل نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ دو سال گزرنے کے باوجود انصاف وفاقی اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی سے فراہم نہ ہو پایا، ہماری مذہبی، سیاسی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں نے آج تک ہونیوالے 18واقعات میں متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا اور یہ عمل مسیحوں کی بدبختی ہے۔ ملک میں ہزاروں انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں جو دس دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن پر نظر آئیں گی لیکن 3ماہ سے سراپا احتجاج مسیحی متاثرین اپنے پر ہونے والے ظلم اور انصاف کے حصول کیلئے جڑانوالہ میں احتجاجی دھرنا دئیے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں