سانحہ مدینہ ٹائون کے متاثرین کا انصاف نہ ملنے پر احتجاج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سانحہ مدینہ ٹاون محلہ موڑا والا میں 31مئی کو تیسری منزل شیڈ پر زیرتعمیر 10فٹ اونچی دیوار مسیحی خاندان کے گھر پر گرنے سے ماں سمیت دو بچے ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ اس ناجائز تعمیر کے گرنے کے بعد کسی متعلقہ محکمے نے ذمہ داری قبول نہیں کی اور اسٹنٹ کمشنر سٹی کو بعد ازاں اس کو گرانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسا ہی حادثہ بعد ازاں جھال پر بھی پیش آیا۔ تھانہ مدینہ ٹائون کے ذمے داران حادثہ کے فوری بعد ملزمان سے ساز باز ہوکر اللہ کی رضا قرار دے کر مٹی ڈالنا چاہتے تھے لیکن مدعیان اور عوامی دبائو پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔ آج کا احتجاج منیارٹی رائٹس موومنٹ اور مسیحی اہلیا ن مدینہ ٹاون کی طرف سے تھانہ مدینہ ٹاون اور تفتیشی آفیسر کے مقدمہ میں غیر ذمہ دارانہ رویہ کیخلاف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا واقعہ پر نوٹس نہ لینے سمیت وزارت اقلیتی امور اور انسانی حقوق پنجاب کے اظہار ہمدردی نہ کرنے اور واقعہ کو درگزر کرنے پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں