سانحہ9مئی میں نامزد ملزم کی درخواست خارج

لاہور (بیوروچیف) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمدعثمان خان کے اہم دلائل ،لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ 9مئی کے مقدمے میں نامزد ملزم شاذب علی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنیاوربیرونِ ملک سفر کی اجازت دینے سے متعلق درخواست خارج کردی۔عدالت نے قراردیا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت چالان شدہ ملز م کا پاسپورٹ قانون کے تحت ضبط تصور ہوتا ہے اور پاسپورٹ کی ضبطی ختم کرنے یا بیرونِ ملک سفر کی اجازت دینے کا اختیار متعلقہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے پاس ہے۔جسٹس منور اقبال دوگل نے درخواست گزار شاذب علی کی پٹیشن پر 6صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ پنجاب حکومت کی جا نب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست گزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی مخالفت کی۔ عدالت نے واضح کیا کہ پاسپورٹ کی ضبطی ختم کرنے اور ملزم کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دینے کا اختیار صرف متعلقہ انسدادِ دہشتگردی عدالت استعمال کرسکتی ہے۔عدالت نے ڈویژن بینچ کے مقدمہ “فیڈریشن بنام شیخ رشید احمد” میں دیے گئے فیصلے کی نظیر کو بھی برقرار رکھا۔عدالت نیدرخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں