ساہیوال میں بینکوں کے باہر پارکنگ سہولت نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات

ساہیوال (بیورو چیف)شہر میں بینکوں کے باہر پارکنگ کی سہولت نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر قائم سرکاری و نجی بینکوں کے باہر روزانہ سینکڑوں افراد اپنی موٹر سائیکلیں کھڑی کرتے ہیں تاہم مناسب پارکنگ ایریا نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں کے کنارے موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ خاص طور پر ریلوے چوک، کالونی روڈاور میونسپل کمیٹی کے اطراف واقع بینکوں کے باہر تو صورتحال اس قدر سنگین ہو چکی ہے سڑکوں کے کنارے موٹر سائیکلو ں کی قطاروں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے کہ کئی مرتبہ ٹریفک مکمل طور پر جام ہو جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بینکوں کے اوقات کار کے دوران سڑکوں پر جگہ نہ ہونے کے باعث راہگیروں، دکانداروں اور ٹریفک پولیس کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ بعض مقامات پر مو پر موٹر سائیکلوں کی ڈبل لائنیں لگنے سے نہ صرف پیدل چلنے والے متاثر ہوتے ہیں بلکہ ہنگامی حالات میں ایمبولینسوں کا گزرنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں