ساہیوال (بیورو چیف) محکمہ صحت کی مبینہ غفلت ‘روایتی سستی ‘لاپرواہی کا نتیجہ پورے شہر میں ڈینگی مچھروں کو تلف کرنے کیلئے مچھر مار سپرے نہ ہونے سے ڈینگی بخار پھیل گیا۔ ذرائع کا انکشاف کہ متعدد یونین کونسلوں حلقہ جات میں گذشتہ چند ماہ قبل کیا جانیوالا سپرے جعلی تھا جس کی وجہ سے ڈینگی زیادہ پھیل رہا ہے۔ خود محکمہ صحت ‘محکمہ واسا ‘محکمہ بلدیات ‘محکمہ تعلیم و دیگر اداروں کے سرکاری ملازمین اور سینئر ‘جونیئر اہلکاران بھی ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔ جبکہ عام شہری سانپ ‘بچھو سے زیادہ خطرناک ڈینگی مچھر تلف نہ کرنے سے متاثرہ شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ متاثرین نے پورے شہر میں ڈینگی مچھروں کے فوری خاتمے کیلئے ہوائی جہاز سے سپرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بصورت دیگر ڈینگی بخار تشویشناک حد تک بڑھنے کا اندیشہ ہے۔




