ساہیوال ( بیورو چیف) نقب زن دوکانداروں ، ٹھیکیداروں، زمینداروں کے گھرو ں اور دوکانوں سے ایک کروڑ 24 لاکھ 87 ہزار روپے کی نقدی زیورات اور دیگر مٹیریل لوٹ کر فرار ہو گئے۔نقب زن لیاقت چوک میں مرزا عمران بیگ دوکاندار کے گھر سے سات لاکھ روپے نقدی، چک 86 چھ آر میں شوکت علی ٹھیکیدار کے گھر سے موبائل نقدی 50 ہزار روپے منظو کالونی میں سبحان خالد کے گھر سے موبائل نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے، چک 63 پانچ ایل میں زاہدا کبر مینجر راٹھور لاجسٹک ملک پوائنٹ سے 300 من دودھ مالیت 24 لاکھ روپے، چک 53 پانچ ایل سے ابرار عالم دوکاندار کی دکان سے 95 ہزار روپے کا مٹیریل، چک 52 پانچ ایل میں غلام غوث کے گھر سے نقدی موبائل ایک لاکھ 62 ہزار روپے جاکے 51 جی ڈی میں غلام حسین کے ڈیرہ سے تین بکریاں تین لاکھ 55 ہزار روپے، چک 118 نوایل میں عرفان کے سپر مارٹ سے بیس ہزار روپے نقدی، چک 187 نوایل میں سکینہ بی بی کے گھر سے موبائل اور زیورات آٹھ لاکھ نوے ہزار روپے، چک 1 دس ایل میں عبد العزیز بیو پاری کے گھر سے 22 لاکھ کے زیورات 50 ہزار روپے نقدی لوٹ لی گئی ۔، 41 بارہ ایل میں محمدمحسن علی کے ڈیری فارم سے چار لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، چک 21 چودہ ایل میں نیاز احمد کے ڈیرہ سے 43 لاکھ 75 ہزار روپے کی سولر پلیٹیں، زیورات،نقدی، کھاد وغیرہ چک 117 سیون ڈی آر میں زمیندار محمد زوار کے گھر سے موبائل نقدی پانچ لاکھ نوے ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیر، فرید ٹاؤن، غلہ منڈی، یوسف والا، نور شاہ، میر، ہڑپہ، صدر چیچہ وطنی، شاہ کوٹ اور کسووال نے 13 مقدمات مرزا عمران بیگ، شوکت علی سبحان خالد، زاہدا کبر، ابرار عالم، غلام غوث، غلام حسین، سکینہ بی بی، عبد العزیز عرفان محمد محسن علی، نیاز احمد اور محمد زوار کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔




