ساہیوال میں ڈاکوؤں نے”ات”مچا دی،عوام عدم تحفظ کا شکار

ساہیوال (بیوروچیف) ڈاکوز میندارکو مزاحمت پر گولی مار کر اور دوکانداروں سے17 لاکھ25 ہزار روپے کی نقدی زیورات چھین کر فرار ہو گئے چک60 چار آر میں آصف علی زمیندار کے گھر داخل ہو کر دو ڈاکوؤں نے50 ہزار روپے کی نقدی اور ڈھائی لاکھ روپے کے زیورات لوٹ کر فرار ہور ہے تھے کہ اہل خانہ جاگ اٹھے ڈاکوؤں کا تعاقب کرنے پر زمیندار کے چا محمد عقیل کو گولی مار دی اور ڈا کو دیوار پھلانگ کر فرار ہو گئے۔ 15 کال پر پولیس آئی زخمی محمد عقیل کو 1122 ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ آصف علی اور اسکے اہل خانہ گھر پر سوئے ہوتے تھے کہ دیوار پھلانگ کر دوڈا کو گھر میں داخل ہوئے گھر کی جستی پیٹی سے زیورات اور نقدی تالے توڑ کر چوری کرنے کے بعد فرار ہورہے تھے۔گو شالہ چیچہ وطنی میں ایک دوکاندار اشفاق احمد کے سر میں پسٹل کا بٹ مار کر دوڈا کو 13 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی ۔ چک104 نو ایل میں ریاست علی دوکاندار سے دوڈا کو 35 ہزار روپے نقدی۔ پیپلز کالونی میں محمد مزمل رات نو بجے مسجد سے گھر جارہا تھا تو تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر نقدی موبائل 40 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ڈا کو گن پوائنٹ پر امتیاز شاپنگ مال پر سیکورٹی گارڈ علی رضا سے موٹر سائیکل نمبر 8848 اے زیڈ ڈبلیو مالیت دولاکھ روپے مو بائل نقدی 75 ہزار روپے چک 82 چھ آر میں احسن شیخ محلہ فیض آباد سے موبائل، نقدی 60 ہزار روپے۔ عارف والا بائی پاس پر محمد حفیظ رشید سے موبائل مالیت 70 ہزار روپے بابا فرید پارک میں وہاڑی کارگو سروس کے ملازم میاں خاں کے موبائل مالیت 90 ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں