ساہیوال ( بیورو چیف)ضلع ساہیوال پولیس نے رواں سال میں ڈاکوؤں، مو بائل لوٹنے والے، نقب زنوں، مویشی چوروں اور منشیات فروشوں کے 150گروپوں کا صفایا کر دیا اور ان گروہوں کے 314 افراد کوگرفتار کر لیا، اور انکے قبضہ سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا۔ 466 منشیات فروشو ں سے 15 کلو ہیروئن، 516کلو چرس۔ ساڑھے چار کلوآئس، پونے چھ کلو افیون، شراب کی 13 چالو بھٹیاں اور چھ کلو بھنگ بھی برآمد کر لی۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق منشیات کی مالیت چار ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ پولیس نے 567 نا جائز اسلحہ رکھنے والے افراد کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، 16 رائفلیں، 121 بندوقیں، 38 ریوالور، 535 پسٹل، 9 کاربین،8 خنجر اور 1421 گولیاں برآمد کر لیں۔ جبکہ دیگر جدید اسلحہ کے 9 ہتھیار بھی پکڑ لیے یہ بات سرکاری اعدادو شمار کے گوشوارہ میں بتائی گئی ہے 466 منشیات اور 567 نا جائز اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کیے گئے۔




