سرحدوں کے دفاع ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 116میاں ریاض الحق نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کا بھر پور اور مثر رد عمل قابل تحسین ہے ملکی سرحدوں کے دفاع اور خود مختاری پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1978میں خبردار کیا تھا کہ افغانستان اور سوویت یونین کی جنگ ایک آتش فشاں ہے،پاکستان کو کسی صورت اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے، لیکن ضیا شاہی نے امریکی ایجنٹ بن کر اس جنگ میں حصہ لیا جس کے نتیجے میں لاکھوں افغان پا کستا ن آگئے اور ملکی معیشت، امن و امان اور معاشرتی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ۔ انہی حالات نے ملک میں کلاشنکوف اور منشیا ت کلچر کو فروغ دیا کیوں کہ یہ قوم کبھی بھی پاکستان کیساتھ مخلص نہیں رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں