سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے راضی ریکارڈ سنٹر سرگودہا کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف کاؤنٹرز پر شہریوں سے ملاقات کی اور سروس ڈلیوری کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر نے سائلین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات، عملے کے رویے اور خدمات کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ انچارج مرکز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنٹر پر روزانہ اوسطاً تین سو کے قریب سائلین کو ٹوکن جاری کیے جاتے ہیں۔ عملہ اوقات کار کے بعد بھی فرائض انجام دیتا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اتوار کے روز بھی سروس فراہم کی جاتی ہے۔کمشنر سرگودہا نے صفائی، نظم و ضبط اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔




