چنیوٹ(نامہ نگار)سرکاری سکولز معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں ہماری طالبات پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی خدمت کریں اچھی مائیں ہی اچھی سوسا ئٹی کو فروغ دیتی ہیں حکومت سرکاری سکولوں کو مزید وسائل فراہم کرے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سیٹلائٹ ٹان چنیوٹ میں فیصل آباد بورڈ میں نویں کے امتحان میں ضلع بھر کہ سرکاری سکولز میں سے فرسٹ پوزیشن لینے والی طالبہ عدن فاطمہ کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں خطاب میں کیا گیا تقریب کی صدار ت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری شاہد محمود نے کی جبکہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مہر مقصود احمد ہرل مہمان خصوصی تھے سکول کی سینیئر ہیڈ مسٹریس حرا سخاوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول سیٹلائٹ ٹان طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے اور امسال نویں جماعت کی طالبہ عدن فاطمہ نے 555 سے 546 نمبر لے کر ضلع بھر کہ سرکاری سکولوں میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی جس کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے ۔




