لاہور (بیوروچیف) بورڈ امتحانات میں سرکاری تعلیمی اداروں کے خراب نتائج کے بعدسرکاری اساتذہ کے پرائیویٹ سکولوں یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی لگانے پر غورشروع کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں کے ہزاروں اساتذہ شام کے وقت اکیڈمیز میں پڑھاتے ہیں،ان کے ذاتی پرائیوٹ سکول یا اکیڈمیز بھی ہیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ کے پرائیوٹ اکیڈمی یا سکول چلانے کے بارے میں معاملات زیر غور ہیں،وزیر تعلیم سے مشاورت کے بعد پابندی بارے حتمی فیصلہ ہوگا۔




