سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے ایم فل ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری دے دی۔وزارت خزانہ نے ماہانہ الانس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وفاقی حکومت نے ایم فل کے مساوی ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو ماہانہ 2500 الانس دینے کی منظوری دے دی ہے ۔واضح رہے کہ ایم فل ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو 2500روپے ماہانہ الانس پہلے ہی دیا جا رہا ہے۔ایم فل کے مساوی ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو ماہانہ 2500الانس دینے کے فیصلے کا اطلاق 17جولائی 2026سے ہو گا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں