سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے دو فیصد سیلاب فنڈ کٹوتی پر غور

سرگودھا (بیوروچیف) حکومت کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین جو گریڈ11 سے22 تک ہیں ان کی تنخواہوں سے دو فیصد سیلاب فنڈ کٹوتی کے حوالہ سے غور کیا جا رہا ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے لیے جانے کا امکان ہے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے وزراء ارکان اسمبلی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دو فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کٹوتی تنخواہوں سے کی جائے گی اس حوالہ سے جلد سمری جاری کر دی جائے گی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جائیدادوں کی خرید و فروخت پر بھی سیلاب فنڈ عائد کیا جا رہا ہے جو ایک فیصد متوقع ہے اسی طرح نئی گاڑیوں کی خرید و فروخت پر بھی ایک فیصد سیلاب فنڈ لگانے کے حوالے سے تجویز کابینہ کو دی جائے گی تاکہ سیلاب زدگان کی بحالی میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں