سرگودھا (بیورو چیف)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خاور بشیر احمد کی زیر صدارت تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے جاری اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ریکوری کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کی کارکردگی پر غور کیا گیا۔ اے ڈی سی آر نے سرکاری واجبات کی بروقت وصولی یقینی بنانے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے ریکوری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں تیزی لائی جائے اور اس ضمن میں جاری اقدامات کی باقاعدگی سے نگرانی کرتے ہوئے پیش رفت کو یقینی بنایا جائے۔




