سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں پرکسی قسم کے پوسٹر آویزاں یاچپساں کرنے پر پابندی عائد

سرگودھا (بیورو چیف) ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سرکاری وغیرہ سرکاری عمارتوں پر کسی قسم کے پوسٹر آویزاں یا چسپاں کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلہ میں پیرا فورس کو اختیارات دینے پر غور کیا جا رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثر شہروں میں دیکھا گیا ہے کہ مختلف پوسٹر سرکاری و غیر سرکاری عمارتو ں پر چسپاں یا آویزاں کر دیے جاتے ہیں جس سے شہروں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں جس کے پیش نظر حکومت نے سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر پوسٹر آویزاں کرنے یا پھر چسپاں کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور پیرا فورس کو اختیارات دیے جا رہے ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری کاروائی کرے جو سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر پوسٹر لگانے یا آویزاں کر کے شہر کی خوبصورتی کی ماند میں اضافے کا موجب بن رہے ہیں صرف شہروں میں مختص کردہ بوڈز پر ہی اشتہار وغیرہ لگانے کی اجازت ہوگی یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ شہروں کی خوبصورتی کے لیے بنائے گئے ماڈلز پر بھی لوگ اشتہار وغیرہ لگا جاتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں