سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا ترقی کے نئے دور میں شامل ہونے جارہا ہے حالیہ وفاقی اور صوبائی بجٹ میں سرگودھا کیلئے 20 ارب روپے کے لگ بھگ کے منصوبہ جات کو شامل کیا گیا ہے ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 کے اجراء کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے فنڈز کا اجراء کیا جارہا ہے جس سے تمام تحصیلوں کے عوام کو علاج معالجہ کی بروقت فراہمی میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع کی سطح پر حکومت نے پہلی بار فنڈز مختص کئے ہیں سابقہ ادوار میں سرگودھا سمیت دیگر شہروں کے فنڈز لاہور پر خرچ ہوتے تھے مگر اب برابری کی سطح پر فنڈز کا اجراء کرکے حکومت نے تمام اضلاع کو ترقی دینے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔




