سرگودھا (بیورو چیف) وفاقی وزارت تجار ت نے سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے قیام کوئی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے وزارت تجارت نے اس سلسلہ میں تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں اور جلد سرگودھا میں ڈرائی پور ٹ کے قیام کا آغاز کر دیا جائے گا جس سے سرگودھا سے جپسم ہینڈی کرافٹ الیکٹریکل کا سامان کنوں اور اسی طرح دیگر مصنوعات بیرون اور اندرون ملک پہنچانے میں آسانی ہوگی جس سے یہاں کا تاجر کثیر تعداد میں زر مبادلہ کما سکے گا ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ پل 111 پر جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مشاورت سے سرگودھا شہر کی ترقی کے لیے وہ تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں جو چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ یاسر قیوم اور ان کی ٹیم نے وزارت تجارت کو دیے ہیں ہماری کوشش ہے کہ سرگودھا میں جلد از جلد تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے پہلے ہی سرگودھا کے لیے نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال واسا اور دیگر منصوبہ جات شروع کر دیے ہیں ۔




