سرگودھا میں گندم بوائی کا5لاکھ 3ہزار ایکڑ پر کاشت کا ہدف

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت ضلعی گندم بوائی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں گندم کی بوائی مہم کے اہداف، بیج اور کھاد کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلا س میں بتایا گیا کہ ضلع سرگودہا میں رواں سیزن کے دوران پانچ لاکھ 33 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تحصیل سرگودہا میں ایک لاکھ 10 ہزار ایکڑ، بھلوال اور بھیرہ میں 85 ہزار ایکڑ، کوٹ مومن میں 98 ہزار ایکڑ، شاہپور میں 96 ہزار ایکڑ، ساہیوال میں 80 ہزار ایکڑ جبکہ سلانوالی میں 71 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کی جائیگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اعلیٰ معیار کے بیج کی وافر مقدار ضلع بھر میں دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں