سرگودھا میں 188علمائ ذاکرین کے داخلہ پر پابندی

سرگودھا(بیورو چیف)محرم الحرام کے دوران سرگودھا ڈویژن میں امن و امان کے قیام کیلئے 188علما و ذاکرین کے اضلاع میں داخلہ پر پابندی اور 102شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے جبکہ آرمی کی 6 اور رینجرز کی 10کمپنیاں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگی۔زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی کابینہ کمیٹی صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں سرگودھا آمد پر مرکزی ماتمی جلوس روٹس کا معائنہ اور ڈویژن کے چاروں اضلاع میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جس میں بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویژن میں تمام 5457مجالس اور 1221جلوسوں کے لئے سیکورٹی انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں جبکہ امن وامان کیلئے188شعلہ بیاں ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 102کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے گے ہیں ۔صوبائی وزیر خواجہ سلیمان رفیق نے کہا کہ امن کمیٹیاں پوری مستعدی سے اتحاد بین المسلمین کا پیغام عام کر رہی ہیں اور محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی بارڈر ایریاز میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے اور تمام روائتی جلوس و مجالس کو ایس او پیز کے مطابق محفوظ بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کی انتظامات کے دوران موسم کی شدت کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر ملک صہیب نے کہا کہ سرگودھا کے پرخلوص عوام انتظامیہ سے تعاون کیساتھ سبیل، نیاز و لنگر کا اہتمام کر رہے ہیں۔تمام صورتحال کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔بلال اکبر نے کہا کہ پنجاب بھر میں امن، یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام عام کر رہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عاصمہ اعجاز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالرف، کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی،ڈویژن کے چاروں ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں