ڈاکو اور چور بے قابو،27وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ بے قابو، آج پھر مزید 27مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ اسلام پورہ کے احسان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، 219ر۔ب کے عرفان سے10ہزار وفون، مدینہ ٹائون میں بی بی جان فیکٹری کے قریب مشتاق سے نقدی وفون، 196ر۔ب کے سراج دین سے 50ہزار وفون، چک جھمرہ کے قریب اقبال سے نقدی وفون، 155ر۔ب کے غلام شبیر کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، شیخاں والا پھاٹک کے قریب غلام رسول سے نقدی چھین لی، ڈجکوٹ روڈ پر طاہر سے 10ہزار وفون چھین لیا، روشن والا کے قریب عباس سے 30ہزار چھین لیا، 263ر۔ب کے فہد نوید کی گاڑی سے قیمتی سامان چوری، 653گ ب کے حیدر سے موٹرسائیکل چھین لی، 75ج ب کے قریب عثمان سے3لاکھ کی نقدی چھین لی، 108ر۔ب کے افتخار علی کی حویلی سے 3بکرے چوری، فیصل آباد کھرڑیانوالہ روڈ پر چور ٹرانسفارمر سے تانبا نکال کر لے گئے، 415گ ب کے قریب اعجاز سے نقدی وفون چھین لیا، 506گ ب کے اشرف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان چوری، بنگلہ چوک کے فراز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، اشرف آباد کی انیلہ بی بی کے بیوٹی پارلر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،گورنمنٹ ہائی سکول216گ ب کے تالے توڑ کر نامعلوم چور قیمتی سامان پنکھے وغیرہ لے گئے، پولیس تلاش و بسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں جواد کلب کی قریب عامر، کمپنی باغ سے علی، ملت ٹائون کے عرفان، سول ہسپتال جڑانوالہ سے بلال اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے ، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی اور کسی بھی گروہ کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں