سرگودہا ( بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژ ن جہانزیب اعوان اور آر پی او شہزاد آصف خان کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے ڈویژنل امپلی مینٹیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، ایس ایز فیسکو اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودہا سرکل (سرگودہا، خوشاب) میں یکم جولائی سے اب تک بجلی چوری کے خلاف 580 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ 332 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 1.1 ملین یونٹس چارج کیے گئے اور 4 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی ہے۔




