سرگودھا کی ترقیاتی سکیمیں منظوری کیلئے حکومت کو ارسال

سرگودھا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں شامل کرنے کے لیے لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ہائر ایجوکیشن کے شعبوں کی 92 ترقیاتی سکیمیں تجویز کر کے پنجاب حکومت کو ارسال کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ تجویز کردہ سکیموں میں لوکل گورنمنٹ کی 49، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 42 جبکہ ہائر ایجوکیشن کی ایک سکیم شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں