سرگودھا کے31سرکاری سکولوں میں جدید کمپیوٹرز،فیشن ڈیزائن کٹس کی فراہمی

سرگودہا(بیورو چیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سرگودھا کے 31 سرکاری اسکولوں میں جدید کمپیوٹرز اور فیشن ڈیزائن کٹس کی فراہمی تعلیم میں جدت و شفافیت کی نئی مثال قائم۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں محکمہ تعلیم نے سرگودھا سمیت صوبے بھر میں MatricـTech پروگرام کے تحت جدید کمپیوٹرز اور فیشن ڈیزائن کٹس کی فراہمی کا آغاز کر دیاہے جس کا بینادی مقصد نوجوان طلباء و کو جدید ٹیکنالوجی، فنی مہارت اور عملی تربیت سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کر سکیں۔ابتدائی مرحلے میں سرگودھا کے 31 سرکاری اسکولوں میں جدید کمپیوٹر فیشن ڈیزائن کٹ کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے MatricـTech پروگرام کے تحت تعلیمی سال (2025–26) میں جدید مضامین شامل کیے جا رہے ہیں جن میں آئی سی ٹی، ہیلتھ سائنسز، ایگریکلچر سائنسز اور فیشن ڈیزائن شامل ہیں۔جن میں اسکولوں میں جدید ترین کمپیوٹرز نصب کیے جا رہے ہیں ہر اسکول کی لیب میں کم از کم پندرہ کمپیوٹرز فراہم کیے جائیں گے تاکہ ہر طالب علم کو عملی تربیت کا برابر موقع حاصل ہو۔جہاں MatricـTech in Fashion Design کلاسز شروع کی جا رہی ہیں، وہاں جدید فیشن ڈیزائن کٹس فراہم کی جا رہی ہیں جن میں سلائی مشینیں فیبرک سواچز ڈرائنگ اور ڈیزائننگ کے آلات آئرن، آئرن ٹیبلز، میگنیفائنگ گلاس، سیونگ رِپر، پوسٹر کلرز شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں