سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔13رکنی دستے کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیاگیا، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑیوں سمیت پانچ ٹیم منیجمنٹ دستے میں شریک ہیں۔اسکواڈ کے بقیہ پانچ کھلاڑی منگل کو اسلام آباد آئیں گے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں، گیارہ اور تیرہ اکتوبر کو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں