سعودیہ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میا ں عبدالمنان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سمیت ام مسلمہ سعودی عرب اور تر کیہ خطے میں امن استحکام پریقین رکھتی ہے حکومت پاکستان اورافواج سعود ی عرب کے ساتھ غیر مشروط یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔جاری بیان میں انہوں نے حوثی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیااور کہا کہ حکومت پاکستان اور پارٹی قیادت نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے مقدس مقامات (مکہ مکرمہ) یا سعودی سلامتی کو نشانہ بنانا ایک “ریڈ لائن” ہے جسے عبور نہیں کرنے دیا جائے گا۔ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور حکومتِ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حالیہ معاہدوں (جیسے مکہ دفاعی معاہدہ) کے تحت پاکستان سعودی عرب کی سالمیت، خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا-انہوں نے کہا کہ معاہدہ3ممالک کی سوچ کا مجموعہ ہے پاکستان کا پیغام سیاسی وعسکری قیادت کے ذریعے پہلے ہی دوٹاک اورواضح موقف آچکا ہے-مقدس مقامات پر حملوں پرپوری ام مسلمہ میں شدید غم وغصہ ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں