3

سعودیہ کا عمرہ خلاف ورزیوں پر ٹریول ایجنسیوں کیخلاف بڑا اقدام،1800کے معاہدے معطل

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے عمرہ خلاف ورزیوں پر1800غیرملکی ٹریول ایجنسیوں کے ایگریمنٹ عارضی طورپر معطل کرتے ہوئے ان کمپنیوں کیلئے نئے ویزوں کا اجرا بند کر دیا ہے۔سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارتِ حج کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں کی تعداد 5800 ہے جن کا باقاعدہ وزارت میں اندراج ہے۔ جن ٹریول کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی انہیں 10 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ اس دوران وہ خلاف ورزیوں کو درست کرسکیں۔بیان میں کہا گیا شرائط پوری ہونے کے بعد ایگریمنٹ دوبارہ بحال کردیے جائیں گے۔سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت کی جن ایجنسیوںکے خلاف کارروائی کی گئی، انکی سروسز مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں تھیں جو وہ عمرہ زائرین کو فراہم کررہی تھیں۔ وزارت نے واضح کیا ایجنسیوں کے خلاف کارروائی سے وہ عمرہ زائرین متاثر نہیں ہوں گے جنہوں نے پابندی کے اطلاق سے قبل عمرہ ویزے جاری کرائے ہیں۔ایسے تمام زائرین اپنے شیڈول کے مطابق مملکت آسکیں گے۔ خلاف ورزی کی مرتکب ٹریول ایجنسیوں کیلئے عارضی طور پر نئے ویزوں کا اجرا بند کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں