سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ تاریخی کامیابی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ تاریخ کامیابی ہے پاکستان اور سعود ی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور تعاون کی نئی بنیاد ثابت ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانیوالا حالیہ دفاعی معاہدہ محض دو ممالک کے درمیان تعاون تک محدود نہیں، بلکہ یہ پورے خطے میں امن، ا ستحکا م اور ترقی کے نئے دور کی شروعات ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹاون نائب ناظم جناح ٹاون ذوا لفقار احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہو ں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ مسلم دنیا جب اتحاد، اعتماد اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر کھڑی ہوتی ہے تو عالمی سطح پر ایک مثبت اور طاقتور پیغام دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں