فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مدینہ منورہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت۔ سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مدینہ منورہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کے حوالے سے قرار داد منظور کی جس میں اقوام عالم اور او آئی سی سے مطالبہ کیا گیا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش اور جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ مدینہ منورہ کی جانب حوثی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ منورہ مسلمانوں کیلئے عقیدت و محبت کا مرکز ہے۔ اور حرمین شریفین کی مقدس سرزمین ہے۔ اس مبارک شہر کی جانب کسی بھی قسم کی جارحیت پوری امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات روز اول سے اخوت، محبت اور اسلامی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔پاکستانی قوم سعودی عرب کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے تحفظ کیلئے سعودی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔اجتماع میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ حرمین شریفین کو ہر قسم کی سازشوں ،جارحیت اور فتنوں سے محفوظ فرمائے۔ سعودی عرب کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے اور پوری اُمت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق نصیب فرمائے۔




