سلمان خان کا مخصوص انداز میں بگ باس 20 کی شوٹنگ کا آغاز

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس 20 کی شوٹنگ شروع کردی اور گرینڈ پریمیئر کے لیے ان کا پہلا اسٹائل بھی سامنے آ گیا۔یہ رئیلٹی شو جس کا لوگوں کافی انتظار تھا، اس میں 61 سالہ سلو بھائی کا بوائے ہیٹ، ہاف جیکٹ، ٹی شرٹ اور جینز میں کافی اسٹائلش انداز میں نظر آئے۔ اس موقع پر انہوں نے سیٹ پر تصاویر کے لیے پوز بھی دیے اور وہاں موجود پاپارازی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سیٹ سے سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں سلمان خان کا مخصوص دبنگ انداز نمایاں نظر آیا۔منتظمین نے بگ باس کے نئے گھر کی کچھ جھلکیاں بھی جاری کی ہیں، جس میں تصوراتی اور جدید ڈیزائن کا دلچسپ امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔ گھر کی سجاوٹ ایلس ان ونڈر لینڈ سے متاثر ہے۔ یہاں شارک تھیم والا سوئمنگ پول اور ایک دیوہیکل گلابی چائے دانی شامل ہے جو صوفے کی شکل اختیار کرتی ہے، جبکہ گرم ہوا کے غبارے کو بھی بیٹھنے کی جگہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔نئے گھر میں دو خفیہ کمرے بھی ہیں، جبکہ 104 کیمرے پورے وقت مقابلہ کرنے والے شرکا پر نظر رکھیں گے۔ اس سیزن کے ممکنہ شرکا میں ٹیلی ویژن اداکاروں، ریئلٹی شو شخصیات، سوشل میڈیا کریئیٹرز اور علاقائی اسٹارز کا امتزاج شامل ہے۔ اگرچہ مکمل فہرست کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا، تاہم بگ باس 20 میں شرکت کے حوالے سے کئی ناموں کی اطلاعات ہیں۔جن میں ریئلٹی ٹی وی پرسنالٹی کشال تنور عرف گلو، قاضی توقیر، ریپر ینگ ڈی ایس اے جنہیں ییڈا ینگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جبکہ دیگر ممکنہ شرکا میں کئی ٹیلی ویژن اداکار بھی شامل ہیں، جن میں ماہی وج، خوشی دوبے اور امان گاندھی کے نام زیرِ بحث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں