سموگ سے بچائو کیلئے شجر کاری کو فروغ دینا ہوگا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ اور چوہدری حارث علی وڑائچ نے کہا ہے کہ خطرناک فضائی آلودگی اور سموگ سے بچائو کے لئے قدرتی حل شجرکاری کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہو گا ۔ درخت اور پودے جو فضا کے لئے قدرتی فلٹر کا کردار ادا کرتے ہیں جس سے فضائی آلودگی اور سموگ کو ہم زیادہ سے زیادہ کم سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے والد محترم سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ نے اپنی زندگی میں ہمیشہ شجرکاری کو زیادہ سے زیادہ ترجیح اور ترغیب دی اس سلسلے میں انہوں نے گوجرہ میں ایک بڑا پودوں کا فارم بنا کر لوگوں میں مفت پودوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں فیصل آباد ‘ گوجرہ سمیت دیگر شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے گئے جو آج تن آور شجر بن چکے ۔لہذا انکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے فضائی آلودگی کے خاتمے گوجرہ سمیت دیگر شہروں میں مزید پودے لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں