سموگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے

کمالیہ(نامہ نگار)سابق صدر ڈاکٹررز ایسو سی ایشن کمالیہ ڈاکٹر سید مظہر عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سموگ انسانی صحت کے لیے نہا یت مضر ہے ، اس لیے عوام کو لازمی طور پر احتیا طی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ شہری دورانِ سفر لاز می طور پر ماسک اور عینک کا استعمال کریں تاکہ آنکھو ں اور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پانی زیادہ سے زیادہ پیا جائے ، نیم گرم پانی سے غرارے کیے جائیں اور ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کیا جائے ۔ دمہ اور سانس کے دیگر امراض میں مبتلا مریض بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ پیچیدگیوں سے بچا جا سکے انہوں نے نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو بلا ضرورت باہر نہ نکالیں، کیونکہ سموگ سے سانس کی بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ احتیاطی تدابیر ہی اصل علاج ہیں، اس لیے ہر شہری اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں