سموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے

سمندری(بیورو چیف)سول رائٹس ایسوسی ایشن سمندری کے زیرِ اہتمام محفوظ سمندری پروجیکٹ کے تحت سموگ اور ٹریفک حادثات سے بچائو کیلئے آگاہی مہم جاری ہے اس سلسلہ میںاسپائر کالج سمندری سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میںاسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں سول رائٹس کے صدر ملک محمد شفیع ، میاں ممتاز علی ، ٹریفک پولیس سے رانا عامر ، ریسکیو 1122سے انوار الحق اور میاں زاہد جبکہ پیرا فورس کی مریم بتول صاحبہ سمیت طلبا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے سیمینارخطاب میں کہا کہ سموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے جس کے باعث سانس کی بیماریاں اور صحت کے مسائل پیدا ھوسکتے ھیں۔لہذا گھر سے باہر جاتے وقت ماسک اور عینک کا استعمال کریں۔ بلاضرورت غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔فصلو ں کی باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں