ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب رائو تسنیم احمد خان اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی ہدایات پر سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں کی جانب سے ایل پی جی ری فلنگ اور آئل کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔سول ڈیفنس ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک ایل پی جی سیل پوائنٹ اور ایک پٹرول پمپ کو ناقص فائر سیفٹی انتظامات کی بنا پر سیل کر دیا۔




