سونیا حسین اپنا دیرینہ خواب پورا کرنے کے لیے تیار

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنا دیرینہ خواب پورا کرنے کا اشارہ دے دیا۔اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ہارورڈ یونیورسٹی کیمپس سے کئی تصاویر شیئر کیں جس میں اشارہ دیا گیا ہے کہ وہ اب اس نامور ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی کے آفیشل ہینڈل کے ساتھ ساتھ لوکیشن اسٹیمپ کو بھی ٹیگ کیا۔سونیا حسین نے لکھا کہ ہارورڈ، ایک خواب جسے میں نے ایک بار چھوڑنا تھا کیونکہ اس وقت زندگی کے دوسرے منصوبے تھے۔اداکارہ نے لکھا کہ تقدیر ہمیشہ راستہ تلاش کرتی ہے، آج یہاں کھڑی ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں