سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈالر اور ٹریژری بانڈز کی ییلڈز میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک فیصد سے زائد بڑھ گئی۔رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.1 فیصد اضافے سے 4,426.70 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 1.5 فیصد اضافے کے بعد 4,480.10 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔گزشتہ روز سونے کی قیمت تقریبا ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، تاہم ڈالر کی کمزوری اور امریکی ٹریژری ییلڈز میں کمی نے سونے کی قیمت کو سہارا دیا۔ ماہرین کے مطابق کمزور ڈالر کے باعث دیگر کرنسیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے سونا نسبتا سستا ہوجاتا ہے۔سرمایہ کاروں کی نظریں جاری ہونے والے امریکی نان فارم پے رولز کے اعداد و شمار پر مرکوز ہیں، جو امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں ماہ شرح سود میں اضافے یا کمی کے امکانات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔Tastylive کے عالمی میکرو سربراہ الیہ اسپیوک نے کہا کہ اگر امریکی روزگار کے اعداد و شمار توقعات سے کمزور رہے اور ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات کم ہوئے تو سونے کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے، ان کے مطابق سونا 4,400 ڈالر کی سطح سے اوپر برقرار رہنے کی صورت میں 4,500 اور پھر 4,700 ڈالر فی اونس تک جاسکتا ہے۔سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ میں اس ماہ امریکی شرح سود میں اضافے کے 62 فیصد امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں