فیصل آباد میں جماعت اسلامی کی ہڑتال احتجاجی کیمپ تک محدود

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال صرف احتجاجی کیمپ تک محدود ہو کر رہ گئی، شہر کے آٹھ بازارو ںسمیت ملحقہ مارکیٹیں و بازار کھلے رہے، تفصیل کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم مصنوعات اور مہنگی بجلی کے خلاف آج3ستمبر کو ملک گیر ہڑتال اور شہر شہر دھرنے دینے کا اعلان کیا تھا،تاہم فیصل آباد کی اکثر تاجر تنظیموں نے پہلے ہی جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا، آج آٹھوں بازاروں سمیت شہر بھر کی مارکیٹیں اور بازار کھلے رہے تاہم جماعت اسلامی کی طرف سے چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی کیمپ لگا یا وہاں پر جماعت اسلامی کے رہنما و کارکنان موجود ہیں اور حکومت کے خلاف پٹرولیم مصنوعات میں روز بروز اضافہ اور مہنگی بجلی کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں