سٹی ڈویلپمنٹ پیکج سرگودھا شہر کی 15بڑی چھوٹی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی سمری تیار

سرگودھا (بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ہائی ویز نے سرگودھا شہر میں سٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 15 بڑی جبکہ متعدد چھوٹی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی سمری تیار کر لی ہے، جسے منظوری کے لیے حکومت پنجاب کو بھجوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔یہ منظوری کمشنر سرگود ھا ڈویژن کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں دی گئی۔ ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کو اس پیکج میں شامل کیا گیا ہے۔ملت آباد پل سے 33 پھاٹک براستہ گل والا پھاٹک (7 کلومیٹر)، خیام چوک تا جیل روڈ براستہ شمع چوک، کلب روڈ (تقریباً 1.5 کلومیٹر)، کوئین چوک تا آزادی چوک تک (1.40 ) کلومیٹر)، میلہ منڈی چوک تا طارق آباد پھاٹک و ججز کالونی تک (2.10 کلومیٹر)، پل جانی مائنر تا 85 جھال تک (4.65 کلومیٹر)، شمع چوک تا اسٹیڈیم گیٹ (تقریباً 1 کلومیٹر)، ذیدی چوک تا پنجاب کالج براستہ ظفراللہ چوک (1.40کلومیٹر) ، گل والا چوک تا رحمان پلازہ براستہ سیٹلائٹ ٹاؤن چوک (1.40 کلومیٹر)، سرکٹ ہائوس تا کچہری چوک (1.70 کلومیٹر)، یونیورسٹی روڈ تا پی اے ایف بیریئر براستہ کوئن چوک (0.70 کلومیٹر) سمیت دیگر اہم سڑکیں شامل ہیں۔ مزید برآں گول چوک روڈ، پریس روڈ، گرلز کالج روڈ، ڈیری روڈ، مشن سکول روڈ، واٹر سپلائی روڈ، محمدی کالونی روڈدیگر علاقو ں کی سڑکوں کی بحالی بھی اس پیکج میں شامل کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں