ساہیوال (بیورو چیف) سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیاں صاف پانی سے محروم، سکولوں میں پانی کی ٹینکیاں انتہائی گندی اور زنگ آلود ہونے کے باعث پانی پینے کے قابل نہیں، سینکڑوں طلباء و طالبات گھروں۔ طالبات گھروں سے پانی لانے پر مجبور، والدین کا سی ای او محکمہ تعلیم سے نونس لینے کا مطالبہ، تفصیلا ت کے مطابق ساہیوال شہر وگردو نواح میں قائم سرکاری و بھی سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے باعث سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات ناقص و مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور سکولوں کے طلباء کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نا ہے کہ سکولوں میں نصب پانی کی ٹینکیاں اور پائپ لائنوں میں کائی اور زنگ جم چکا ہے جس سے گزر کر آنے والا پانی استعمال کے قابل نہیں جبکہ سکولوں میں نصب کی کئی ٹینکیوں کی بھی صفائی کا کوئی معقول انتظام نہ ہونے سے انتہائی نائص اور آلودہ پانی بچے استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث متعدد بچے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




