لاہور (بیوروچیف) سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 3ارب27کروڑ کے فنڈز جاری کر دیے گئے۔لاہور کے سکولوں کیلئے 11کروڑ 27لاکھ روپے جاری کیے گئے۔گجرات کے سکولوں کیلئے 8 کروڑ 77لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔جھنگ کے سکولوں کیلئے 10 کروڑ 88لاکھ روپے کے فنڈزجاری کیے گئے ۔ فیصل آباد کے سکولوں کیلئے 16کروڑ 96لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ اسی طرح بھکر کے سکولو ں کیلئے 9کروڑ 45لاکھ روپے ،ملتان 10کروڑ 96لاکھ،راولپنڈی کیلئے11کروڑ 68لاکھ روپے،سیالکوٹ کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 87لاکھ روپے کے فنڈز ،ساہیوال کے سکولوں کے لئے 8 کروڑ روپے کے فنڈز جبکہ سرگودھا، لیہ ،خانیول کے سکولوں کیلئے 10 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کیے گئے۔رحیم یار خان کے سکولوں کیلئے 17 کروڑ 63لاکھ سے زائد فنڈز جاری،مظفرگڑھ کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز ،پاکپتن ،منڈی بہاالدین ،ننکانہ کے سکولوں کیلئے 5 کروڑ سے زائد جاری کیے گئے۔




