سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کے جائزے کیلئے درجہ بندی کا عمل2سال سے معطل

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کے جائزے کے لیے درجہ بندی کا عمل گزشتہ 2 سال سے معطل ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن اس عرصے میں اضلاع کی تعلیمی درجہ بندی جاری کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے جس سے نہ صرف کارکردگی کا جائزہ ممکن نہیں رہا بلکہ بہتری کی جانب کوئی مثر قدم بھی نہیں اٹھایا جا سکا۔سابقہ حکومت کے دور میں ہر 3 ماہ بعد اضلاع کی تعلیمی درجہ بندی کی جاتی تھی۔اس درجہ بندی کی بنیاد پر بہترین کارکردگی دکھانے والے اسکولوں اور اضلاع کو سراہا جاتا تھا۔ٹاپ 3 اضلاع کے سکول سربراہان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے انعامات دیے جاتے تھے۔اس نظام سے مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا تھا اور اسکول اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کرتے تھے۔ موجودہ حکومت کے دور میں درجہ بندی کا سلسلہ مکمل طور پر رکا ہوا ہے۔2سال سے نہ کوئی درجہ بندی کی گئی ہے اور نہ ہی نئے انڈیکیٹرز (معیارا ت) طے کیے جا سکے ہیں۔اس تعطل کے باعث اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کا کوئی باقاعدہ جائزہ یا تجزیہ ممکن نہیں رہا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس خاموشی کو برقرار رکھا ہوا ہے اور درجہ بندی کے اجرا کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں