سکول سربراہان کا ٹیسٹ کی بنیاد پر تعیناتی کا فیصلہ مسترد

کراچی(بیورو چیف) اساتذہ تنظیموںنے سکول سربراہان کی ٹیسٹ کی بنیادپرتعیناتی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔پنجاب گورنمنٹ سکول سینئر سٹاف ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلہ مستردکیا،ہیڈٹیچرزکی تعیناتی کاطریقہ کارسروس رولز2014میں درج ہے،سکول ہیڈزصرف سنیارٹی اورتجربہ کی بنیادپرلگائے جا سکتے ہیں۔ سرپرست حافظ عبدالناصر کا کہنا ہے کہ سروس رولزکیخلاف ٹیسٹ لیکرہیڈٹیچرزکی تعیناتی کے فیصلہ کابائیکاٹ کرتے ہیں،پالیسی کیخلاف تعیناتیوں سے جونیئرز، سینئر اساتذہ پر ہیڈز لگ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں