پشاور(بیوروچیف)خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر مشرف عرف ابودجانہ خیبری ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر کے علاقے چپری میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر کی شناخت مشرف عرف ابودجانہ خیبری ہوگئے۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر پولیو ٹیم پر حملہ کے لئے تاک میں بیٹھا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق روزقبل چپری سے دہشتگردوں نے پولیو سپروائزر کو بھی اغوا کیا تھا، مغوی سپروائزر کو مذاکرات کے ذریعے بازیاب کروالیا گیا تھا۔




