سمندری( بیورو چیف) سمندری میں 61ویں سالانہ سیرت شافعِ محشر ۖ کانفرنس کی تشہیر کے سلسلے میں دو بڑی موٹر سائیکل ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرکزی جمعیت اہلحدیث، اہلحدیث یوتھ فورس اور انجمن اہلحدیث نہر بازار کے زیر اہتمام یہ ریلیاں نکالی گئیں۔ پہلی ریلی مرکزی جامع مسجد اہلحدیث نہر بازار سے جبکہ دوسری بڑی ریلی جامع تعلیم القرآن والحدیث محلہ اشرف آباد سے نکالی گئی۔ریلیوں میں اہلحدیث یوتھ فورس کے نوجوانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ریلیاں مختلف بازاروں سے گزرتے ہوئے اہلحدیث چوک پہنچے، جہاں ریلیوں کا اختتام ہوا۔واضح رہے کہ فقیدالمثال 61ویں سالانہ سیرت شافعِ محشر ۖ کانفرنس 25 ستمبر بروز جمعرات بعد نماز عشا فاروق اعظم گھنٹہ گھر چوک میںمنعقدہوگی۔




