4

سی اوMCFمرتضیٰ ملک کے والد انتقال کرگئے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد مرتضیٰ ملک کے والد محترم رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم صوم وصلوٰة کے پابند اور وطن عزیز سے گہری محبت رکھنے والی شخصیت تھے، انہوں نے ہمیشہ غرباء اور مساکین کے سر پر دست شفقت رکھا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤںہرپال سیالکوٹ میں اداکی گئی جس میں ہر مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد شریک تھے ،نماز جنازہ کے بعد انہیں آبائی گاؤں ہرپال سیالکوٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔”ڈیلی بزنس رپورٹ ”کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد مرتضیٰ ملک سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں